کراچی میں جاری پانی کے بحران نے جناح ہسپتال کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

ہسپتال میں پانی کی قلت کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا،متعدد آپریشنز ملتوی کردیئے گئے

منگل 19 مئی 2015 19:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) کراچی میں جاری پانی کے بحران نے جناح اسپتال کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔گزشتہ دو دنوں سے اسپتال میں پانی کی قلت کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامناہے، جبکہ متعدد آپریشنزبھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال میں گزشتہ دو دنوں سے پانی کی شدید قلت ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اسپتال میں زیر زمین تقریبا پانچ بڑے ٹینک موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

واٹر بورڈ انتظامیہ کوصورت حال سے آگاہ کیاگیا تو انہوں نے پانی کے پانچ ٹینکر فراہم کیے جو کہ اسپتال کی ضروریات کے لیے نا کافی ہیں۔اس ضمن میں ڈپٹی ڈاریکٹر ڈاکٹر جاوید جمالی بتایا کہ پانی کی قلت کے باعث اسپتال کے امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور دور دراز سے آئے ہوئے مریض شدید ذہنی اذیت سے دو چار ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ پانی کی قلت کے باعث ضروری نوعیت کے آپریشن بھی ملتوی کرنے پڑ رہے ہیں جس سے مریضوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی کہ اسپتال میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :