دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کا میابی اور ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے پاک افواج کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے‘ چوہدری محمد سرور

صوبوں کو زیادہ سے زیادہ خود مختار اور مضبوط بنایا جائے ‘عوام کو صحت ،تعلیم کی مفت مکمل سہو لتیں فراہم کی جائیں‘بے روزگاری کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے کسی سکیم کا اعلان کیا جائے عوام کو بجلی ‘گیس ‘کسانوں کو ڈیزل اور زرعی آلات پر کم ازکم50فیصد سبسڈی دی جائے ‘کسانوں کو بلاسود قر ضوں اور سسبڈی کیلئے کم ازکم100ارب روپے مختص کیے جائیں ‘حکو مت غیر تر قیاتی بجٹ میں کم ازکم 50فیصد کمی کر یں ‘ سابق گورنر پنجاب کی بجٹ تجاویز

منگل 19 مئی 2015 19:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء ) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرور نے آئندہ بجٹ 2015/16کیلئے 25نکاتی تجاویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کا میابی اور ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے پاک افواج کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے‘ صوبوں کو زیادہ سے زیادہ خود مختار اور مضبوط بنایا جائے ‘عوام کو صحت اور تعلیم کی مفت مکمل سہو لتیں فراہم کی جائیں‘بے روزگاری کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے کسی سکیم کا اعلان کیا جائے ‘خواتین کی تر قی وخوشخالی کیلئے بجٹ مختص کیا جائے ‘بجلی کے بحران کے حل کیلئے پورے ملک میں چھوٹے ڈیمزکی تعمیر کر یں اور سر کلر ڈیٹ اور بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کیا جائے ‘عوام کو بجلی ‘گیس ‘کسانوں کو ڈیزل اور زرعی آلات پر کم ازکم50فیصد سبسڈی دی جائے ‘کسانوں کو بلاسود قر ضوں اور سسبڈی کیلئے کم ازکم100ارب روپے مختص کیے جائیں ‘حکو مت غیر تر قیاتی بجٹ میں کم ازکم 50فیصد کمی کر یں ‘سر کاری ملازمین کی تنخواہوں میں فیصد کیا جائے ‘مزدور کی کم ازکم تنخواہ 15ہزار کر دی اور غر یب عوام پر کسی قسم کا کوئی نیا ٹیکس نہ لگا یا جائے‘ملک میں احتساب کے نظام کو مزید مضبوط اور خود مختار کیا جائے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روزتحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرور کی جانب سے میڈیا کے ذریعے حکو مت کی دی جانیوالی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ بلٹ پر وف اور دوسری گاڑیوں کی درآمد پر پابندی لگائی جائے ‘صدر وزیر اعظم ‘ورزاء کی گاڑیوں میں پٹر ولیم کے استعمال ‘ورزاء کی گاڑیوں کی مر مت اور انکے اندروان ملک اور بیر ونی ممالک کے غیر ضروری دوروں پر اٹھانے والے اخراجات میں کم ازکم70فیصد کمی جائے ۔

تحر یک انصاف کی کور کمیٹی چوہدری محمد سرورکی جانب سے دی جانیوالی تجاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کیلئے سر کلر ڈیٹ کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے ‘کسی بھی غیر ملکی دباؤ کو مستر د کرتے ہوئے پاک ایران گیس پا ئپ لائن منصوبہ جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ‘کسانوں کی مشکلات کو کم کر نے کیلئے زرعی آلات پر سیلز ٹیکس فوری طور پر ختم کیا جائے اور کوئی بھی نیا ٹیکس نہ لگایا جائے ‘زرعی ادویات ‘کھا د بیج ‘زرعی مشینری ‘ڈیزل و پیٹر انجن پر سیلز ٹیکس 5فیصد سے بھی کم جائے اس سے ٹیکس20ارب کم ہو گا مگر زرعی پیدوا ر300ارب سے زائد کی بڑا جائیگی اور زرعی و صنعتی قر ضے کا حجم 2گنا کیا جائے اور ان پر سود کی جگہ8فیصد سروسز چارجز لیے جائیں اور مختلف اتھارٹیز ایل ڈی ‘ایف ڈی اور سی ڈی اے کر پشن کے گڑھ بن چکے ہیں اور ان اداروں میں ایماندار لوگوں کو ہی سربراہ بنایا جائے ‘ملک کو آئی ایم ایف اور دیگر اداروں کی چنگل سے نجات دلانے کیلئے غیر ملکی امداد نہ لینے کا اعلان کر کے پاکستان میں قر ضے معاف کروانیوالوں سے سود کے ساتھ پیسے واپس لیے جائیں ۔

تجاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر تر قیاتی عیاشی اخراجات کی شر ح60فیصد جبکہ تر قیاتی اخر اجات کم ازکم45فیصد کیے جائیں ۔ مزید کہا گیا ہے کہ ملک سے بے روزگاری کے خاتمے کیلےء کم ازکم 50لاکھ روزگارکے نئے مواقع پیدا کیے جائیں اور زرعی گروتھ ہدف8فیصد رکھا جائے ‘کپاس 2کروڑ گانٹھیں ‘چاول1کروڑ ٹن ‘گندم28ملین ٹن اور چینی70لاکھ ٹن پیدا کی جائے ‘وفاق میں و زراء اور سیکڑ یوں کی تعداد 15کر دی جائے اور ملک میں غر یب پاکستانیوں کو ٹارگٹ سببڈی کارڈ کے ذریعے فر اہم کی جائے ‘ایوان صدر ‘وزیر اعظم ‘وزیر اعلی ‘گور نرز کے اخر اجات 50فیصد سے زائد کمی کی جائے ملک میں بجلی چور ی روکنے کیلئے بجلی کے میڑوں کے پر ی پیڈ نظام لایا جائے قومی خزانے پر بوجھ کو کم کر نے کیلئے واپڈہ ملازمین کو مفت یونٹس کی سہو لت ختم یا اسکو50فیصد کر دیا جائے ‘ملک میں ٹیکس کا ہدف3250ارب روپے کیا جائے ا‘ایف بی آر کی375ارب روپے کی کر پشن کو روکا جائے تجاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہر3ماہ کے بعد حکو متی اخراجات کی تفصیل ویب سائٹس پر دی جائے تاکہ ٹیکس دینے والوں کو اس بات کا علم ہے کہ ان کی ادا کردہ ٹیکس کی رقم کہاں خرچ ہو رہے ۔