اینستھیزیا کے ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ‘خواجہ سلمان رفیق

ڈسٹرکC و تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر اینستھیزیا سپیشلسٹ کو پر کشش پے پیکیج دیا جائے گا ‘ مشیر صحت پنجاب

منگل 19 مئی 2015 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء ) مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں اینستھیزیا( بے ہوش کرنے والے ) کے ڈاکٹروں کی بہت کمی ہے جسے پورا کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ، اس سلسلہ میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان سے بھی رابطہ کیا گیا ہے تاکہ کالج میں اینستھیزیاکے شعبہ میں سپیشلسٹ تیار کرنے کے لئے زیادہ ڈاکٹرز کو فیلو شپ دی جائیں اور اس شعبہ میں آنے کے لئے ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی کی جائے - انہوں نے یہ بات وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صوبے میں اینستھیزیا کے ڈاکٹرز کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی - اجلاس میں سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز ، پروفیسر خالد بشیر ، ڈاکٹر شاہدہ خواجہ اور محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی - خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ چیف منسٹر ہیلتھ روڈ میپ کے تحت ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتی کے لئے تنخواہ کے علاوہ سپیشلسٹ کو ماہانہ ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے کا خصوصی پیکیج بھی دیا جائے گا - انہوں نے کہا کہ چونکہ اینستھیزیا کے ڈاکٹرز کی سرکاری شعبہ کے علاوہ نجی شعبہ میں بھی شدید کمی ہے لہذاڈی ایچ کیو اورٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں آنے کے لئے اینستھیزیا سپیشلسٹ کو مزید پر کشش مشاہرہ دینے کی تجویز ہے -انہوں نے اس سلسلہ میں خصوصی سفارشات فوری طو رپر مرتب کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :