ڈینگی لاروا کی سرویلنس اور ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے تسلسل کے ساتھ سرگرمیوں کو جاری رکھنا ناگزیر ہے‘سید مبشر حسین

منگل 19 مئی 2015 19:53

لاہو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء ) ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ محنت و افرادی وسائل سید مبشر حسین نے کہا ہے کہ مکمل انسداد ڈینگی مچھر کے لیے ڈینگی لاروا کی سرویلنس اور ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لیے تسلسل کے ساتھ سرگرمیوں کو جاری رکھنا ناگزیر ہے- انہوں نے کہا کہ اسکولوں اور کالجوں کے تعطیلات کے باعث بند ہونے کے بعد ان کی گراؤنڈوں میں موجود جھاڑیوں کو ضرور صاف کرایا جائے کیونکہ موسم کی شدت کے باعث یہ جھاڑیاں ڈینگی مچھروں کی پناہ گاہ بن سکتی ہیں- انہوں نے کہا کہ ٹائر دکانوں، قبرستانوں اور کباڑخانوں کو ہفتہ وار ہر صورت چیک کیا جائے اور اس کو معمول کی سرگرمیوں میں شامل کریں-ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ محنت سید مبشر حسین نے ان خیالات کا اظہار انسداد ڈینگی راوی ٹاؤن اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا- اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر راوی ٹاؤن، ٹی ایم او راوی ٹاؤن اور تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی-

متعلقہ عنوان :