راولپنڈ ی کینٹ اور کنٹونمنٹ میں انسداد ڈینگی کی ٹیمیں متحرک اور فعال ہیں ، ڈاکٹر انصر اسحق

ڈینگی سمیت تمام مہلک امراض سے بچاو کیلئے گھروں اورگلی محلوں کا صاف ستھرا رکھا جائے ، ڈی او ہیلتھ

منگل 19 مئی 2015 20:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر انصر اسحق نے کہا ہے کہ راولپنڈ ی کینٹ اور کنٹونمنٹ کینٹ میں انسداد ڈینگی کی ٹیمیں پوری طرح متحرک اور فعال ہیں اور لاروا تلفی کی تربیت دینے اور ڈینگی سے بچاو کی حفاظتی تد ابیر عام کرنے کے لئے خواتین سینٹری پیٹرول (ڈینگی ورکرز)گھر گھر جا رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بات راولپنڈ ی میں ایک اجلاس کے دوران کہی جس میں انٹومالوجسٹس نے شرکت کی۔

ڈاکٹر انصر اسحق نے کہاکہ میڈیا کے تعاون اور منتخب عوامی نمائندگان و انتظامیہ کے افسران کی مشترکہ کوششوں سے ڈینگی کے بارے میں شعوری آگاہی بیدار ہوئی ہے اور لوگ اس سے بچاو کے طریقوں سے بھی آشنا ہیں تاہم اس سلسلے مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ ڈی سی او راولپنڈی مسٹر ساجد ظفر ڈال اور ای ڈی او ڈاکٹر ناصر محمود کی ہدایات پر محکمہ صحت کی ٹیمیں لاروا تلفی کے لئے پوری تندہی سے کام کر رہی ہیں جن کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر انصر نے کہاکہ وقفوں وقفوں کے ساتھ بارشوں سے ڈینیگی لاورا کی افزائش کا خطرہ ہے جس کی روک تھام کیلئے عوامی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ڈینگی سمیت تمام مہلک امراض سے بچاو کیلئے گھروں اورگلی محلوں کا صاف ستھرا رکھا جائے اور صحت و صفائی کے بنیادی اصولوں پر عمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :