فیصل آباد میں ڈینگی سے مریض کی ہلاکت میں کوئی صداقت نہیں‘ ترجمان محکمہ صحت

بدھ 20 مئی 2015 13:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 مئی۔2015ء) محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں ایک شخص انیس احمد کی ڈینگی سے ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی بخار سے کسی مریض کی ہلاکت نہیں ہوئی علاوہ ازیں رواں سال ڈینگی کا صرف ایک کنفرم مریض (خاتون)گوجرانوالہ سے رپورٹ ہوا تھا جو میو ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعدصحت یاب ہو کراپنے گھر جا چکی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں غلام محمد آباد کے رہائشی انیس احمد کے حوالے سے کہا کہ مریض کے ڈینگی ٹیسٹ این ایس آئی ، آئی جی ایم ، آئی جی جی ایم کرائے گئے ، تینوں ٹیسٹ کے رزلٹ نیگٹیو آئے ہیں او رڈینگی کے مرض کی تصدیق نہیں ہوئی۔ ترجمان نے کہا کہ انیس احمد کا علاج کرنے والے سینئر ڈاکٹرز کے مطابق انیس احمد کو دماغ کی جھلیوں کی سوزش Haemorrahagic encephalitisکا مرض تھا۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈینگی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر اسلام ظفر نے بھی وضاحت کی ہے کہ انیس احمد ڈینگی کا مریض نہیں تھا اور مریض کی کلینکل ہسٹری اور لیبارٹری ٹیسٹوں سے مرض کی تصدیق نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :