ٹی بی قابل علاج ہے،مریض دوسروں کے سامنے چھینکنے یاکھانسنے سے گریزکریں،ڈاکٹرمحمدخالد

بدھ 20 مئی 2015 14:14

قصور ۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) ٹی بی کی بیماری قابل علاج ہے لیکن دوسری بیماریوں کی نسبت ختم ہونے میں زیادہ وقت لیتی ہے‘ٹی بی کی بیماری میں سب سے زیادہ خطرناک چھاتی کی ٹی بی ہے۔ ان خیالات کا اظہارڈاکٹرمحمدخالد کوارڈی نیٹر سپیشل ٹی بی پروگرام ضلع قصورکاالخدمت صدیقہ شفیع ہسپتال کوٹرادھاکشن میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹی بی کی بیماری آنکھوں‘دل‘ پیٹ‘انتڑیوں ‘جلداورہڈیوں کی بیماری ہے لیکن یہ سب سے زیادہ چھاتی کیلئے خطرناک ہے کیونکہ چھاتی کی ٹی بی میں یہ بیماری سال بھر میں 10 سے 15دوسرے لوگوں کو لگ جاتی ہے اور 2 سال تک مسلسل پھیلتی رہتی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اس بیماری سے بچاؤ کیلئے لازم ہے کہ مریض احتیاطی تدابیراختیار کرے اوردوسرے کے سامنے چھینکنے یاکھانسنے سے گریزکرے اسی طریقہ سے دوسرے لوگ بچ سکتے ہیں۔