سلوانیامیں 7 مریضوں کی ہلاکت میں ملوث ڈاکٹرگرفتار

بدھ 20 مئی 2015 15:04

جبلجانا ۔ 20 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) سلوانیاکے ایک ڈاکٹرکو7 مریضوں کی ہلاکت کا باعث بننے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ذرائع ابلاغ نے پولیس کے حوالہ سے بتایا کہ دارالحکومت جبلجانا کے ایک بڑے ہسپتال کے ایک ڈاکٹرکو مختلف افراد کی شکایات پر گرفتارکیا گیا ہے جنہوں نے ڈاکٹر پر فوجداری جرم کا مرتکب ہونے کے الزامات لگائے گئے ہیں اور یہ ڈاکٹر ان افراد کے پیاروں کی ہلاکت کا باعث بنا،یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ڈاکٹر کو 83 سالہ مریض کی ہلاکت کے باعث جنوری میں ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔ سلوانیا کی پولیس نے ڈاکٹر کا نام و دیگر شناخت جاری نہیں کی۔