مورو کے علاقے میں مویشیوں میں وبائی بیماریاں

بدھ 20 مئی 2015 16:20

مورو اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 مئی۔2015ء مورو کے علاقے میں مویشیوں میں وبائی بیماریاں پھیل گئیں جس سے 2 بھینسیں‘ 4 بکریاں مر گئیں‘ وٹنری ڈاکٹر اسپتال سے غائب ہوجانے پر مویشی مالکان نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تفصیلات ک مطابق مورو کے قریب گاؤں درس میں اچانک مویشیوں میں مختلف بیماریاں پھیل گئیں جس کی وجہ سے رحیم بخش ابڑو‘ محمد عمر ڈیپر کی اونچی نسل کی بھینس اور 4 بکریاں مر گئیں۔

(جاری ہے)

اطلاع دینے کے باوجود وٹرنری مورو کے ڈاکٹر نہیں آتے ہیں جس کے خلاف سینکڑوں مویشی مالکان نے احتجاجی مظاہرہ کرکے نیشنل پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا۔ اس موقع پر مویشی مالکان نے کہا کہ کافی عرصے سے وٹرنری ڈاکٹر ہمارے گاؤں درس میں نہیں آئے ہیں اور ہمارے مویشیوں کے بچاؤ کے انجکشن نہیں لگائے گئے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے مویشی مرگئے اور کافی بیمار ہیں مگر وٹرنری ڈاکٹر مورو رشیداں مغل سرکاری دوائیں بیچ کر رقم ہڑپ کر جاتی ہے۔ انہوں نے لائی اسٹاک کے صوبائی وزیر سے مالبہ کیا کہ راشی اور مویشی آزار ڈاکٹرنی مورو رشیداں مغل کے خلاف انکوائری کروائی جائے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور ہمارے مویشیوں کو مفت میں بچاؤ کے انجکشن لگائے جائیں۔#