200 سے زائد ڈاکٹرز کوگریڈ18میں ترقی دینے کا فیصلہ

محکمہ صحت نے پہلے مرحلے میں صوبہ پنجاب کے چار اضلاع جہاں سینئر ڈاکٹرز کی کمی سے سنیارٹی لسٹ حکومت کو بھجوادی ہے

بدھ 20 مئی 2015 17:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) محکمہ صحت کی طرف سے کی گئی درخواست پر فوری عمل کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیر صحت کو ہدایت کی ہے کہ گریڈ 17 میں کام کرنیوالے ڈاکٹرز کو گریڈ 18 میں ترقی دینے کیلئے ان کی سنیارٹی لسٹ فوری طور پر مرتب کروا کر پیش کی جائے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ذرائع نے کو بتایا کہ صوبہ بھر میں پہلے مرحلے میں چار ایسے اضلاع کے ڈاکٹرز کو گریڈ 17 سے 18 میں ترقی دی جائے گی جہاں پہلے سے سینئر ڈاکٹرز کی کمی عرصہ سے چل رہی ہے تاہم گریڈ 18ترقی کے حوالے سے تمام قانونی کارروائی ایک ماہ میں مکمل کر لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :