دل کے مریضوں کے ساتھ بھی ”دونمبری“ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی مکمل خاموش

غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ شدہ سٹنٹ ڈالنے کا کام عروج پر،چار ماہ میں ایک ہزار سے زائد مریض جان کی بازی ہار چکے ،لاکھوں زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

بدھ 20 مئی 2015 17:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) محکمہ صحت اور پنجاب بھر میں سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں کی ملی بھگت سے دل کے مریضوں کوغیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ شدہ سٹنٹ ڈالنے کا کام بھی عروج پر ہے جس سے نہ صرف لاکھوں زندگیاں داؤ پر لگ گئیں بلکہ گزشتہ چار ماہ میں متعدد ”دل کے مریض“ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سے وابستہ ایک سینئر عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے پر کو بتایا کہ ملک بھر میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے رجسٹریشن کا عمل شفاف نہ ہونے کے باعث ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ ، غیر معیاری سٹنٹ اور ڈیوائس کی فروخت جاری ہے۔

جبکہ دل کے مریض بڑی تعداد میں یہ سٹنٹ ڈلوا رہے ہیں۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے کو بتایا کہ سٹنٹ اور ڈیوائس وغیرہ کی چیکنگ کرنا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کام ہے انہیں چاہیئے کہ وہ ان سٹنٹ فروخت کرنیوالی دکانوں اور لیبارٹریز کو چیک کریں اور ایسی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کریں۔