چینی صوبہ گوئزہو میں بارشوں سے9 منزلہ عمارت گر گئی،ہلاکتوں کا خدشہ

بدھ 20 مئی 2015 18:18

گوئزہو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء ) چین کے صوبہ گوئزہو میں بارش نے تباہی مچادی ، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 9 منزلہ عمارت گر گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں شدید بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس کی زد میں آکر ایک نو منزلہ عمارت گر گئی ، عمارت میں 114 افراد رہائش پذیر تھے۔

(جاری ہے)

خراب موسم کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ واقعے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔