خیبر پختونخوا میں وسائل کی کمی نہیں،عنایت اﷲ خان

لائیو سٹاک کے فروغ ، سرمایہ کاری ،عوام کو صحت کے اُصولوں کے مطابق معیاری گوشت کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں،وزیربلدیات کے پی

بدھ 20 مئی 2015 18:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے بلدیات و دیہی ترقی عنایت اﷲ خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت لائیو سٹاک کے فروغ ، سرمایہ کاری اور صوبے کے عوام کو صحت کے اُصولوں کے مطابق معیاری گوشت کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں ۔ اُنہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں وسائل کی کمی نہیں گیس ، تمباکو یہاں پر پیدا ہو تے ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائے اور ملک کو معاشی طور پر مستحکم کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہا راُنہوں نے پشاور میں ڈیر ی سائنس پارک اور ماڈرن سلاٹر ہاؤس پشاور کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈی جی بلدیات عادل خان زرعی یونیورسٹی کے پروفیسر محمد سبحان قریشی ، ڈیر ی سائنس پارک کے عرفان الحق قریشی ، سی ایم اور پشاور کے سلیم خان پراجیکٹ کے کنسلٹنٹ طاہر اور پرائیویٹ ڈیلر کے سعید خان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈیر ی سائنس پارک اور ماڈرن سلاٹر ہاؤس پشاور کے علاوہ جانور وں کے افزائش نسل ، معیاری گوشت کی دستیابی اور مارکیٹنگ اور ریونیو کے بارے میں تفصیلی طورپر بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں سائٹ سلیکشن کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا جن کے لئے دو کمیٹیاں تشکیل دی گئی جن کا فوکل پرسن ڈی جی عادل خان ہونگے جبکہ پروفیسر محمد سبحان قریشی ، سی ایم اوسلیم خان، کنسلٹنٹ طاہر خان اور ڈیلر سعید خان ممبران ہونگے ۔کمیٹی ایک ماہ کے اندر اس بارے صوبائی وزیر کو رپورٹ پیش کرے گی۔