حالیہ بارشوں کی وجہ سے مچھروں کی افزائش اور ڈینگی کے پھیلنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، چوہدری سرفراز افضل

ڈینگی کی روک تھام اور تدارک کیلئے سرکاری محکموں کے ساتھ شہری بھی اپنا کردار ادا کریں ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب

بدھ 20 مئی 2015 20:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری سرفراز افضل نے کہا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام اور تدارک کے لیئے سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ شہری بھی اپنا موثر کردار ادا کریں تاکہ ڈینگی کا مکمل خاتمہ ہو سکے، حالیہ بارشوں کی وجہ سے مچھروں کی افزائش اور ڈینگی کے پھیلنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں اور اس سلسلے میں انڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس دوبارہ شروع کی جائے تاکہ ڈینگی پر ممکنہ حد تک قابو پایا جاسکے- انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے چوکس رہیں تاکہ ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں اس کے خلاف موثر کاروائی کرتے ہوئے اسے کا خاتمہ کیا جا سکے-یہ بات انہوں نے ٹی ایم او آفس میں ٹینگی کے حوالے سے منعقدہ ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی- ٹی ایم او راولپنڈی سردار تاشفین اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران اور نمائندے ؂بھی اس موقع پر موجود تھے- چوہدری سرفرا ز افضل نے کہا کہ گذشتہ سال جو ایریاز ڈینگی کے حوالے سے رپورٹ ہوئے ان ایریاز کو دوبارہ فوکس کیا جائے - انہوں نے محکمہ فوڈ راولپنڈی کے نمائندے کو ھدایت کی کہ ہوٹلوں اور ریسٹورانٹس کے کچن کے ساتھ ساتھ بیکریوں کی بھٹیوں کا جائزہ لیں اور ناقص اشیاء خورد و نوش اور صفائی کا خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے - انہوں نے مختلف مکامات پر گندگی کے ڈھیر کی موجودگی اور ڈینگی کے حوالے سے بعض شکایات پر محکمہ سالڈ ویسٹ منجمنٹ کمپنی کے حکام کو ھدایت کی کہ کوڑے کے ڈھیر روزانہ کی بنیاد پر اٹھائے جائیں اور بارشوں کا پانی جگہ جگہ جمع نہ ہونے دیا جائے تاکہ لاروا کی پرورش نہ ہو سکے- انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے اہلکار اس حوالے سے اپنی ڈیوٹی بھرپور طریقے سے سرانجام دیں- انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی-

متعلقہ عنوان :