ھنگو میں تین روزہ پولیو مہم جاری ، 1لاکھ 15ہزار 963بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے

بدھ 20 مئی 2015 20:59

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) ضلع ھنگو میں تین روزہ پولیو مہم جاری 1لاکھ 15ہزار 963بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے اس میں 19ہزار201افغان مہاجرین کے بچے بھی شامل ہیں اس کے لئے ضلع بھر میں 333پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ او ضلع ھنگو ضیاء الرحمان خلیل اور انچار ج پولیو مہم ضلع ھنگو ڈاکٹر مجید و اے پی ائی ٹیکنیشن حاجی عبدلرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران تمام پولیو ٹیمیوں کے ساتھ 294پولیس اہلکار بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ضلع بھر میں 333پولیو ٹیمیوں میں 272موبائل ٹیمیں 49فیکسڈ ٹیمیں ،22ٹرانزٹ ٹیمیں جبکہ 55ٹیمیں افغان مہاجرین کے لئے بھی مختص کئے گئے ہیں اس مہم میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ ساتھ نیشنل پروگرام کے 91اہلکار شامل ہیں اس میں ہمارے 35ایل ایچ ویز بھی کام کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ پولیو مہم سے رہ جانے والے 9ہزار 703بچوں میں سے 7ہزار 666بچوں کو کور کیا گیا ہے اور 2ہزار 37بچے ابھی تک رہ گئے ہیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پولیو کے قطروں کو پلانے سے انکاری 362بچوں میں سے 233بچوں کو کور کیا گیا ہے اور 129بچے ابھی تک ریفیوزل ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام پولیو ٹیموں کے ساتھ 294پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام بچوں کا مقرر حدف ہر حال پورا کیا جائے گا اور پولیو سے انکاری بچوں کے والدین کے خلاف قانونی کاروائی کی جائی گی ۔

متعلقہ عنوان :