لاہورچیمبر آف کامرس کا شاہ عالم مارکیٹ کے معروف تاجر نجم قطب جگو کے جاں بحق ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار

وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے معاملے کی چھان بین کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ

بدھ 20 مئی 2015 22:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے شاہ عالم مارکیٹ کے معروف تاجر نجم قطب جگو کے جاں بحق ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے کی چھان بین کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کریں۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ نجم قطب جگوکی اچانک موت کے سانحے نے تاجر برادری میں بے چینی کی لہر دوڑا دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتی ہے اور اس کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے کہا کہ پنجاب حکومت نجم قطب جگو کی ہلاکت کے معاملے کی غیر جانبدارانہ چھان بین کرکے اس سانحہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے تاکہ تاجروں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔ اعجاز اے ممتاز نے امید کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز فوری طور پر ایک اعلیٰ سطحیٰ کمیٹی تشکیل دیں گے تاکہ سانحہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر سزا دی اور تاجروں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے

متعلقہ عنوان :