وہاڑی، شہرمیں مضر صحت ، پا نی ملا گوشت کی فروخت عام

انتظامیہ خامو ش ، عوامی وسماجی اور شہری حلقوں کااحتجاج ، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

بدھ 20 مئی 2015 22:51

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء )شہرمیں مضر صحت ، پا نی ملا گوشت کی فروخت عام انتظامیہ خامو ش ، عوامی وسماجی اور شہری حلقوں کااحتجاج ، عوامی وسماجی اورشہری حلقوں ڈاکٹر گل ضمیر شاہ ، گل خان ، عبدالمجید، با بر علی ، اویس احمدودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ شہربھر میں مضرصحت اور پریشر زدہ گوشت کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے جس پر مقامی انتظامیہ مکمل خاموش ہے اور قصاب بغیر جالی لگے مچھروں مکھیوں والا گوشت فروخت کررہے ہیں مضر صحت ، لا غر ء بیمار جا نوروں کو بغیر مہر لگائے گوشت مارکیٹ میں عام ہے لہٰذاوزیر اعلی پنجاب ، کمشنر ملتان ڈویژن ، ڈی سی او وہاڑی اور ایڈیشنل پرنسپل وٹرنری آفیسر ودیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسکی روک تھام کے سے بروقت اقدامات کیے جا ئیں ۔