سور ج کی گرمی ،آلو بخارے کے شربت کی مانگ میں اضافہ

جمعرات 21 مئی 2015 13:00

سور ج کی گرمی ،آلو بخارے کے شربت کی مانگ میں اضافہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) سورج نے آگ برسانی شروع کی تو لوگوں نے بھی نکال لیا توڑگرمی کا،مزیدار املی آلوبخارے کا شربت پی کر لوگ جسم کوتسکین پہنچا رہے ہیں،سورج کے بدلتے تیورنے وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو ذائقے داراملی ایلو بخارے کے شربت سے لطف اندوزہونے کا ایسا موقع فراہم کیا ہے،کہ چھوٹے ہوں یا بڑے،سبھی گرمی میں اس ٹھنڈے ٹھنڈے مشروب سے پیاس بجھانے میں مصرف عمل ہیں۔

(جاری ہے)

گرمی سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ املی ایلوبخارے کا شربت لوسے محفوظ رکھتا اورجسم کوٹھنڈک فراہم کرتا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگرمشروبات کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظررکھا جائے،،توکم قیمت پر یہ مشروبات کسی نعمت سے کم نہیں۔

متعلقہ عنوان :