ہارون آباد وڈاہرانوالہ سمیت چشتیاں میں غیر معیاری زرعی ادویات کے خلاف کر یک ڈاؤن

جمعرات 21 مئی 2015 14:05

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن وپیسٹ وارننگ زراعت بہاولنگر سید مقبول شاہ کا انسپکٹر پلانٹ پروٹیکشن مبشر حسین اور عملہ کے ہمراہ ہارون آباد وڈاہرانوالہ سمیت چشتیاں میں غیر معیاری زرعی ادویات کے خلاف کر یک ڈاؤن ۔متعدد زرعی ڈیلروں کے پاس سے مختلف کمپنیوں کے مختلف ادویات کے سمپل حاصل کر کے لیبارٹری کو ارسال ۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن وپیسٹ وارننگ زراعت بہاولنگر سید مقبول شاہ نے مختلف ادویات کے نمونہ جات لیکر تجزیہ کے لئے لیبارٹری کو ارسال کر دئیے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے ڈیلر حضرات وتاجران تنظیموں کے صدور سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ گندم میں رکھنے والی گولیاں صرف رجسٹرڈ ڈیلر ہی فروخت کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کسی بھی فرد یا دوکاندار بغر لائسنس کے یہ گولیاں فروخت کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کے خلاف تادیبی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گئی جبکہ موقع پر مو جود میڈیانما ئند گان سے خصو صی گفتگوکرتے ہو ئے کہاکہ زرعی معیاری ادویات کسان کی دہلیز تک پہنچانا اولین فر یضہ ہے ۔

اور اس فریضہ میں رکاوٹ بننے والے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کاشتکار حضرات موسمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے فصل کپاس کی کاشت کریں ۔