چین میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 9 منزلہ عمارت منہدم ،114 افراد ملبہ تلے دب گئے

جمعرات 21 مئی 2015 14:32

بیجنگ۔ 21 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) چین میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 9 منزلہ عمارت منہدم ہونے سے 114 افراد ملبہ تلے دب گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبے گوائے سو شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی۔ حکام کے مطابق 9منزلہ عمارت کے 34 رہائشی یونٹس میں کل 114 افراد مقیم تھے جو ملبے تلے دب گئے ہیں ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :