تمباکو نوشی کی روک تھام سے متعلق ضلعی عملدرآمداینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

جمعرات 21 مئی 2015 15:53

فیصل آباد ۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) برآں ڈی سی اوفیصل آباد نورالامین مینگل کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرز کنور اعجاز خالق کی زیر صدارت تمباکو نوشی کی روک تھام سے متعلق ضلعی عملدرآمداینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیاگیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر صدر رافیعہ حیدر،ڈی ایس پی میڈم زاہدہ،ٹی ایم ایز،محکمہ صحت کے افسران اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ٹوبیکو کنٹرول سیل رضا حسین سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر نے کہا کہ شہریوں میں پبلک مقامات اور ٹرانسپورٹس میں سگریٹ نوشی کی ممانعت سے متعلقہ قوانین پر عملدرآمد کرانے کا احساس پیدا کیاجائے جبکہ سگریٹ نوشی کے نقصانات اور مضر صحت اثرات سے متعلق تحریروں پر مبنی سٹیکرز پبلک مقامات سمیت دیگر نمایاں جگہوں پر چسپاں کرائے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سمگل شدہ سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور18سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ بیچنے والوں کو قانون کی گرفت میں لانے کی تاکید کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ٹوبیکو کنٹرول سیل رضا حسین نے اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرنگرانی 18سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کی جانے والی کارروائی سے آگاہ کیا۔انہوں نے سکولوں میں آگاہی لیکچرز،معلوماتی سائن بورڈ آویزاں کرنے اور قانون کو متحرک کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔