جنوبی کوریا میں ایک اور مریض میں مرس وائرس کی تصدیق

جمعرات 21 مئی 2015 15:55

سیئول ۔ 21 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) جنوبی کوریا میں محکمہ صحت نے ایک اور مریض میں مرس وائرس(مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم) کی تصدیق کی ہے۔ اس مریضہ نے بحرین کے دورہ سے واپس آنے والے مرس میں مبتلا اپنے خاوند کی تیمارداری کی تھی اور کمرے میں مریض کی دیکھ بھال کرتی رہی تھی۔ جمعرات کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں پھپھڑوں پر حملہ آور ہونے والے ہلاکت خیز مرس وائرس کا یہ دوسرا کیس ہے۔

مریضہ کی حالت اب بہتر ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کے محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ 76 سالہ شخص کو مرس میں مبتلا ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں پر دوسری مریض یعنی اس کی اہلیہ کمرے میں اس کی دیکھ بھال کرتی رہی۔ حکام کے مطابق پہلا مریض اب رو بصحت ہے تاہم اس کی اہلیہ کو تیز بخار ہونے کے بعد خون کے نمونے لئے گئے جن میں اس وائرس کی موجودگی ثآبت ہوگئی۔ حکام کے مطابق ملک میں مرس وائرس کے وسیع پیمانے پر پھیلنے کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ پہلے مریض کے ساتھ میل جول کرنے والوں کو اب بالکل الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔