محکمہ صحت پنجاب نے 6ڈاکٹرزبطور ڈیمانسریٹر ایڈہاک پر تعینات کردیئے

جمعہ 22 مئی 2015 14:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) محکمہ صحت پنجاب نے ایڈہاک کی بنیاد پر 6ڈاکٹرز کو ایک سال کے لئے بطور ڈیمانسٹریٹر(گریڈ17) امیرالدین میڈیکل کالج/پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں تعینات کردیا۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سعدیہ شکیل اور ڈاکٹر موبینا عبدالقیوم کو شعبہ اناٹومی میں ڈیمانسٹریٹرتعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر احمد جاوید، ڈاکٹر ارم ارشد اور ڈاکٹر سیف الرب کو شعبہ فزیالوجی اور ڈاکٹر سارہ خالد کو کمیونٹی میڈیسن کے شعبہ میں بطور ڈیمانسٹریٹر تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :