ڈینٹل ہسپتال لاہور کے ڈاکٹروں کی ہڑتال‘سینکڑوں مریض بغیر علاج واپس جانے پر مجبور

جمعہ 22 مئی 2015 16:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) ڈینٹل ہسپتال لاہور کے ڈاکٹروں نے ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں ہڑتال کر دی جس کی وجہ سے سینکڑوں مریض بغیرعلاج کے واپس چلے گئے ۔ رابطہ کرنے پر ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں کام کرنے کا ماحول میسر نہیں ۔

(جاری ہے)

آؤٹ ڈور میں بیشتر مشینری خراب پڑی ہے۔ ایسی صورتحال میں ان کیلئے آؤٹ ڈور میں کام کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے فوری طور پر خراب مشینری کی مرمت کا مطالبہ کیا جبکہ دوسری طرف مریضوں کا کہنا ہے کہ حکومت سڑکوں پر اربوں روپے خرچ کرنے کی بجائے ہسپتالوں کی حالت زار پر توجہ دے۔

متعلقہ عنوان :