ملک میں گردے کی بیماریوں میں اضافہ، ماہرین کیلئے حکومت کوئی حکمت عملی وضع نہ کرسکی

جمعہ 22 مئی 2015 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22مئی۔2015ء) ملک میں گردے کی بیماریوں میں اضافے کے باوجود گردے کے علاج کرنے والے ماہرین کیلئے حکومت کوئی حکمت عملی وضع نہ کرسکی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں تقریباً اکیس ملین افراد گردے کے مرض میں مبتلا ہیں جبکہ ان کے علاج کیلئے ملک بھر میں صرف 145ڈاکٹرز موجود ہیں ایک سینئر عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے اسی وجہ سے اس میں گردے کی بیماری خطرناک صورتحال تک پہنچ چکی ہے انہوں نے کہا کہ گردہ ماہرین کا ایک بیج تو اعلیٰ تعلیم یافتہ گردہ ماہرین کو پہلی دفعہ پنجاب کے ایک سرکاری ہسپتال میں مستقل بنیادوں پر تعینات کیا گیا ہے لیکن ان کی مثال ایسی ہے کہ نہ گھر کی نہ باہر کی ہوچکی ہے ۔

حکومت پنجاب نے نایاب ڈاکٹرز کی ترقی کیلئے کوئی قواعد وضوابط تاحال واضح نہیں کیا علاوہ ازیں صوبہ میں گردے کی بیماری کے علاج کیلےء کوئی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہیں کئے ملک بھر میں چند ہی گردے کے ہسپتال موجود ہیں