مسلم لیگ آئندہ الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریگی، وزیراعظم شوکت عزیز ،حکمران جماعت کے دوبارہ اقتدار میں آنے سے پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے گا، مسلم لیگ کے پاس مضبوط امیدوار ہیں، حکومت انسانی اعضاء کے حوالے سے آرڈیننس پر ملک کے ہر حصے میں عمل درآمد کو یقینی بنائے گی، وزیراعظم کی وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اور وزیر مملکت برائے صحت سے ملاقات کے دوران گفتگو
اتوار 9 ستمبر 2007 22:20
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ حکمران جماعت کی آئندہ الیکشن میں فتح سے عوامی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور جاری پالیسیوں کے تسلسل کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی اور پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہر نشست سے مضبوط امیدوار سامنے لائیگی اور گڈ گورننس، شفافیت اور اچھی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ حاصل کریگی اور الیکشن میں فتح حاصل کریگی، وزیراعظم نے مزید کہا کہ ووٹر باشعور ہیں اور وہ بہتر جانتے ہیں کہ کس کو ووٹ دیا جانا چاہئے اور وہ اپنے مستقبل کے بارے میں بھی اچھی طرح جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کی بنیاد پر عوام مسلم لیگ اور اس کی اتحادی جماعتوں کو ووٹ دیں گے۔ جس سے ملک کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ جبکہ وزراء نے کہا کہ مسلم لیگ کے پانچ سالہ دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے گئے ہیں اور لوگوں کو روزگار کے بہتر مواقع ملے ہیں جن کے تحت ان کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے جبکہ اپنے حلقوں میں تبدیلیوں کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گیس، بجلی، پینے کے پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے شروع کئے گئے منصوبے مکمل کئے جا چکے ہیں۔ وزراء نے وزیراعظم کو مزید بتایا کہ عوام میں انسانی اعضاء کی غیر قانونی خرید وفروخت کے حوالے سے جاری کئے گئے آرڈیننس کو لوگوں نے سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے انسانی اعضاء کی قانونی طریقے سے ٹرانسپلاٹیشن میں مدد ملے گی اور غیر قانونی تجارت کی حوصلہ شکنی ہو گی جبکہ اس دوران وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اس آرڈیننس پر ملک کے ہر حصے میں عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔ جبکہ ملاقات میں ملک میں مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ صدارتی و عام انتخابات اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.