اسامہ اور ملا عمر زندہ اور صحت مند ہیں،ترجمان گلبدین حکمت یار

پیر 10 ستمبر 2007 15:24

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2007ء) گلبدین حکمت یار کی جماعت حزب اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن اور ملا عمر زندہ اور صحت مند ہیں۔

(جاری ہے)

کابل میں گلبدین حکمت یار کے ترجمان محمد ہارون ذرغون نے نامعلوم مقام سے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے بات چیت میں کہا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتے کہ اسامہ بن لادن اور ملاعمر کہاں ہیں،تاہم اس بارے میں یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ وہ دونوں زندہ اور صحت مند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو مطلوب دونوں اشخاص کے ساتھ کوئی ان کا کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہے۔ہارون زرغون نے بتایا کہ دونوں رہنما پاک افغان سرحد ی علاقے میں کہیں چھپے ہوئے ہیں۔کچھ روز قبل القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کی نئی ویڈیوٹیپ منظر عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے دنیا کو لاحق خطرات پر بات کی تھی۔

متعلقہ عنوان :