بلوچستان کے 5اضلاع کی 51یونین کونسلز پولیو وائرس کیلئے ہائی رسک قرار

پیر 25 مئی 2015 14:21

کوئٹہ ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) ) بلوچستان کے 5اضلاع کی 51یونین کونسلوں کو پولیو وائرس کیلئے ہائی رسک قرار دے دیا گیا۔کوارڈنیٹر ایمر جنسی آپریشن سنٹر بلوچستان ڈاکٹر سیف الرحمن کے مطابق صوبے کے 5اضلاع کی ہائی رسک 51یونین کونسلوں میں پولیو مہم کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ کے گندے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے یہ اہم اور خطرناک مسئلہ ہے اس کیلئے نہ صرف حکومت بلکہ ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال بھی پولیو کے 3 کیسز قلعہ عبداللہ اور لورالائی سے سامنے آئے ہیں عوام کو چاہئے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے اپنے بچوں کو قطرے پلوائیں۔

متعلقہ عنوان :