جناح ہسپتال لا ہو رمیں ڈاکٹرز اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے دل کی ادویات،سرجیکل آئٹمزاور ارتھوپیڈک امپلانٹس کی فروخت کا غیرقانونی بزنس شروع

منگل 26 مئی 2015 12:47

جناح ہسپتال لا ہو رمیں ڈاکٹرز اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے دل کی ادویات،سرجیکل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء)ٍجناح ہسپتال لاہور میں کچھ فارماسوٹیکل کمپنیوں نے ڈاکٹرز اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے دل کی ادویات،سرجیکل آئٹمزاور ارتھوپیڈک امپلانٹس کی فروخت کا غیرقانونی بزنس شروع کردیاہے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ان کمپنیوں نے ہسپتال کے کارڈیالوجی اور ارتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹس میں موبائیل فارمیسیز کھول رکھی ہیں اور انتظامیہ کی ناک کے نیچے لائف سیونگ ڈرگزاورسرجیکل امپلانٹس فروخت کررہے ہیں۔

معلومات رکھنے والے ایک افیسر کا کہناہے کہ کمپنیاں یہ پراڈکٹس بغیر کسی معاہد ے کے یہ پراڈکٹس فروخت کررہی تھیں کیونکہ ہسپتال کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔عہدیدار کا کہناہے کہ ایجنٹس صبح کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں میڈیسن بریف کیس لاتے ہیں یہ ادویات زیادہ تر ایجیوپلاسٹی اور انجیوگرافی سے متعلق ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

خو د مختار طبی ادارے کے قواعد وضوابط کے مطابق بغیر کسی پیشگی معاہدے کے کوئی شخص ،کمپنی تا ادارہ سرکاری ہسپتال کے احاطے میں کوئی بزنس پوائنٹ نہیں چلاسکتی دلچسپ بات یہ ہے کہ ایجنٹس کو کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے انجیوگرافی روم میں سمودیاگیا ہے دریں اثناء علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمود شوکت نے کہا ہے کہ انہیں اس معاملے کا علم ہے انہیں اس بزنس بارے شکایات ملی ہیں