ڈینگی بارے احتیاطی تدابیر کا جائزہ لینے کیلئے اے ڈی سی اٹک کی زیر صدارت اجلاس
بدھ 27 مئی 2015 16:48
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی۔2015ء) ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کا جائزہ لینے کے لیے اے ڈی سی اٹک کنزہ مرتضیٰ کی زیر صدارت اجلاس اے ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔اے ڈی سی اٹک نے کہا کہ ڈینگی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ بھرپور اقدامات کررہی ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔اجلاس میں ڈی او ہیلتھ اٹک ڈاکٹر ملک عبادت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع اٹک میں اس وقت تک ڈینگی کا کوئی مریض نہیں ہے۔
ڈینگی کے خلاف تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ گزشتہ سال کے دوران زیادہ حساس علاقوں پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔ ان علاقوں کے عوام کو ڈینگی کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جارہا ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو خشک اور صاف رکھیں۔(جاری ہے)
گھروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ پوری آستینوں کے لباس پہنیں، مچھروں سے تحفظ کے لیے اپنے اپنے گھروں میں سپرے کریں ۔
مچھر مار میٹ اور کوائل استعمال کریں اور بخار ہونے کی صورت میں سرکاری ہسپتالوں سے رجوع کریں جہاں ڈینگی کی تشخیص اور علاج کی تمام تر سہولیات موجود ہیں۔ اس موقع پر ضلع بھر میں ڈینگی کے تدارک کے لیے مختلف منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں ٹائر شاپس اور سروس سٹیشنز کا خصوصی معائینہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی اور کہا گیاکہ جن ورکشاپس اور سٹیشنز پر پانی کی نکاسی پر توجہ نہیں دی جارہی ان کو جرمانہ کیا جائے اور ہدایات پر عمل نہ کرنے والی شاپس اور سٹیشنز کو سیل کردیا جائے۔ اجلاس میں محکمہ ماحولیات، زراعت، سیکریٹری آر ٹی اے اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.