خیبر پختونخواہ نے محکمہ صحت کے 272 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 مئی 2015 18:44

خیبر پختونخواہ نے محکمہ صحت کے 272 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 مئی 2015 ء)خیبر پختونخواہ نے محکمہ صحت کے 272 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت نے صوبائی محکمہ صحت کے 272 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرتے ہوئے فارغ کیے گئے ملازمین کو ایک ماہ کا نوٹس دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

فارغ کیے گئے ملازمین میں 17 ڈاکٹرز اور گریڈ 9 سے گریڈ 16 تک کے باقی ملازمین ہیں۔ ملازمین کو کاںٹریکٹ ختم ہونے پر ملازمت سے فارغ کیا گیا ہے۔