بچوں کی ناکافی غذائیت، پیدائش پر وزن میں کمی، خون کی کمی، دیگر عوارض کے ناقص اشاریوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، محمد ایوب شیخ
ہفتہ 30 مئی 2015 15:54
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینشن کے سیکرٹری محمد ایوب شیخ نے پاکستان کے بچوں کی ناکافی غذائیت ، پیدائش پر وزن میں کمی ،خون کی کمی اور دیگر عوارض کے ناقص اشاریوں کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں ، عطیات دینے والوں اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں سے کہا ہے ہے کہ وہ پاکستان میں زچہ بچہ کی خوراک کے بنیادی ضروری اجزاء میں بہتری کے لئے آگے آئیں جبکہ ملک میں غذائیت کے ناکافی اجزاء کے مسئلہ پر قابو پانے کے لئے تمام صوبوں کو ملکر مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت قومی صحت اور آغا خان یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملٹی پل مائیکرو نیوئرینیٹ پاؤڈر کے حوالہ سے سروے ” بارے سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
سیکرٹری صحت نے کہا کہ پاکستان میں بچوں اور ماؤں کی غذائیت میں بنیادی ضروری غذائی اجزاء کی کمی پر تشویش ناک اور اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے اب باتوں کی بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں گے ۔
انہوں نے کہاکہ وزارت قومی صحت کانیوٹریشن ونگ قومی سطح کا نیوئریشن پلان کی تیاری کے حتمی مراحل میں ہے ۔ سیمینار میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے پی ، پنجاب ، کے پی ، بلوچستان ، آزاد جموں و کشمیر ، گلگت بلتستان اور سندھ کے نیوٹریشن پروگرام کے صوبائی منیجرز یونیسف ، خوراک کے عالمی پروگرام ، عالمی ادارہ صحت ، یو ایس ایڈز اور ورلڈ بنک کے نمائندوں اور ماہرین نے شرکت کی ۔ ایم آئی کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر یوصیف اختر نے کہا کہ پاکستان میں غذائی اجزاء بارے سروے کے مطالعاتی جائزہ سے پاکستان میں نوزائیدہ بچوں اور ماؤں کی غذا کے ضروری بنیادی اجزاء بارے تجزیہ کرنے اور اس مسئلے کو حل کرنے میں بڑی مدد ملے گی ۔ وزارت قومی صحت کے ڈائریکٹر نیوٹریشن ڈاکٹر بصیر اچکزئی نے زچہ بچہ کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اشتراک کار ، رابطہ کاری اور موثر مانیٹرنگ کی ضرورت پر زور دیا ۔ سیمینار کے دوران آغا خان یونیورسٹی کے ماہر شجاعت زیدی نے سروے رپورٹ کے نتائج سے اخذ کردہ معلومات بارے شرکاء کو آگاہ کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.