شدیدگرمی میں بچوں کونمکول کاپانی استعمال کروایاجائے ، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر شفیق احمد شیخ

ہفتہ 30 مئی 2015 16:57

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) چائلڈسپیشلسٹ ڈاکٹرشفیق احمد شیخ نے کہا ہے کہ شدیدگرمی میں بچوں کونمکول کاپانی استعمال کروایاجائے اوردھوپ سے بچایاجائے کیونکہ اس موسم میں بچوں کوپیٹ کادرد ،پیچش ،الٹیاں اورگلے کی انفکشن بھی ہوجاتی ہے ۔

(جاری ہے)

گھروں میں پانی ابال کر استعمال کریں۔ہفتہ کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الٹی اورپیچش کی وجہ سے بچوں میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے اسلئے ان کوپانی کی کمی پوری کرنے کیلئے ڈرپ اورنمکول کی فوری ضرورت ہوتی ہے اس لئے فوری ڈاکٹرسے رجوع کرناچاہیے اوربچوں کی حفاظت اس گرمی کے موسم میں بے حدضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :