گرمیوں میں تربوز جسم میں پانی کی کمی دور کرتا ہے ،ماہرین

تربوز میں 92 فیصد پانی ہوتا ہے جس کا استعمال چربی کم کرنے اور موٹاپے پر قابو پانے کیلئے کیا جاتا ہے ،تحقیق

ہفتہ 30 مئی 2015 17:41

گرمیوں میں تربوز جسم میں پانی کی کمی دور کرتا ہے ،ماہرین

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) گرمیوں کا پھل تربوز جسمانی صحت کیلئے اچھا ہے بلکہ اس سے موسم گرما میں پیاس کو کم کرنے اور جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ تربوز دل و دماغ کو تقویت دیتا ہے جبکہ اس میں وٹامن اے، بی اور وٹامن سی کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ تربوز میں فائبر، پوٹاشیم اور فاسفورس بھی پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تربوز میں موجود وٹامنز جگر کیلئے بھی انتہائی مفید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربوز میں 92 فیصد پانی موجود ہوتا ہے اور اس کا زیادہ استعمال چربی کم کرنے اور موٹاپے پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ ماہرین صحت نے کہا ہے کہ تربوز کے بیج جلد، شوگر اور دل کیلئے بے حد مفید ہیں یہ دل میں خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے اور دل کے پٹھوں کو طاقت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرمیوں کا پھل تربوز قدرت کی جانب سے انسان کیلئے کسی عطیہ سے کم نہیں ہے اور اس کا زیادہ سے زیادہ استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی