ڈینگی کے بارے عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے 15جون کو انٹرنیشنل ڈینگی ڈے پنجاب میں بھی منایا جائیگا‘ بابر حیات تارڑ

پیر 1 جون 2015 16:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) صوبائی سیکرٹری کوآپریٹو بابر حیات تارڑ نے کہا ہے کہ ڈینگی کے بارے زیادہ سے زیادہ عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے 15جون کو انٹرنیشنل ڈینگی ڈے پنجاب میں بھی منایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات انسدادڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ درجہ حرارت میں اضافہ سے ڈینگی کی افزائش میں بہت حد تک کمی واقع ہوگئی ہے اور لاہور اور گردونواح سے ڈینگی لاروا بہت کم مقدار میں رپورٹ ہو رہا ہے۔

لاہور میں ڈینگی ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر سینکڑوں افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں جبکہ متعددافراد کو گرفتار بھی کیاگیا اور ڈینگی لاروا تلف کرنے کیلئے کیمیکل اور بائیولوجیکل دونوں طریقے بروئے کار لائے جا رہے ہیں جبکہ محکمہ ماہی پروری نے 273پانی کے تالابوں میں لاروا کھانے والی مچھلیاں سٹاک کی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ڈینگی ایکسپرٹ ایڈائزری گروپ نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹرزاور نرسزکو بھی کلینیکل مینجمنٹ کی تربیت فراہم کررہاہے اورجون کے پہلے ہفتہ سے ہر ضلع کے 5ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ٹاؤن بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران تعلیمی اداروں کے سربراہان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ہفتہ میں ایک مرتبہ ضرور اپنے سکول، کالج کا وزٹ کرکے ڈینگی سرویلنس کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کا ادارہ چھٹیوں کے دوران ڈینگی کی افزائش کی آماجگاہ نہ بن جائے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری محکموں کی مربوط کوششوں اور دن رات کی محنت سے ڈینگی مکمل طور پر کنٹرول میں ہے تاہم آنے والے موسم میں ڈینگی کو پھیلنے سے روکنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنے اقدامات جاری رکھنا ہوں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو