قطب شمالی میں برف پگھلنے سے جہاز رانی کا راستہ کھل گیا

ہفتہ 15 ستمبر 2007 13:24

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر۔2007ء) قطب شمالی میں سمندر کی برف پگھلنے سے یورپ اور ایشیا کے درمیان تاریخی طور پر ناممکن جہاز رانی کا راستہ کھل گیا ہے۔یورپین اسپیس ایجنسی کے مطابق 30 سال قبل شروع کیے جانے والے سٹلائٹ جائزے سے اب تک قطب شمالی میں سمندری برف سب سے کم سطح پر ہے۔رپورٹ کے مطابق دکھائی جانے والی سٹلائٹ تصاویر میں اٹلانٹک اور پیسفک کے درمیان جہاز رانی کا مکمل راستہ ہے۔

(جاری ہے)

کینیڈین قطب شمالی میں شمال مغربی شپنگ روٹ استعمال کر نے والے بہت سے جہازرانوں کے لئے مناما کنال سستا راستہ ہوگا۔ڈینش اسپیس سینٹر کے لیف ٹوڈل پیڈرسن نے کہا کہ ہم نے تین ملین اسکوائر برف سے ڈھکے رقبے کو خالی دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ برف کاپگھلنا انتہائی درجے پر ہے۔انہوں نے بتایا کہ سال 2005 اور 2006 میں ایک ملین اسکوائر سے کم برف کا پگھلنا ریکارڈ کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ شمال مشرق میں روسی قطب شمالی کا راستہ تاحال بند ہے۔خلائی ادارے نے پیش گوئی کی ہے کہ موسمی تبدیلی کے باعث 2040 تک قطب شمالی میں برف مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔