خضدار ،سرجن نے کامیاب آپریشن کے بعدمریض کے گردے سے 34پتھر نکال دیئے

پیر 1 جون 2015 16:25

خضدار ،سرجن نے کامیاب آپریشن کے بعدمریض کے گردے سے 34پتھر نکال دیئے

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء )خضدار سے تعلق رکھنے والے سرجن کی جانب سے کامیاب آپریشن ، ایک مریض کے گردے سے 34عددپتھر نکال کر منفرد کارنامہ سرانجام دیا، اس سے قبل بھی سرجن بشیراحمدموسیانی کی جانب سے اپنی نوعیت کے لاتعداد کامیاب آپریشن کا مظاہرہ کیا جاچکا ہے تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں گزشتہ روز آپریشن کے دوران ملک کے مائیہ ناز ڈاکٹر سرجن بشیراحمد موسیانی نے ایک مریض شعیب احمد ولد محمد جان کے گردے کا آپریشن کیا او ر انتہائی مہارت کے ساتھ مریض شعیب احمد کے گردے سے 34عدد پتھر نکال کرآپریشن کی صورت میں منفرد کارنامہ سرانجام دیدیا ۔

(جاری ہے)

سرجن بشیراحمد موسیانی گزشتہ کئی سالوں سے خضدار میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اس سے قبل انہوں نے متعدد بار مختلف نوعیت کے کامیاب آپریشن کا معرکہ طے کرچکے ہیں ۔ڈاکٹر سرجن بشیراحمد موسیانی کے ہاتھوں ہونے والے آپریشنز نہ صرف اندرونی ملک بلکہ بیرونی ملک تسلیم شدہ قابل معترف رہے ہیں ۔