پنجاب میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا ،چوبیس گھنٹوں میں دو افراد میں مرض کی تشخیص

منگل 2 جون 2015 14:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) پنجاب میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا ،چوبیس گھنٹوں میں دو افراد میں مرض کی تشخیص ہوگئی جسکے بعد رواں برس صوبے میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8ہوگئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے محکمہ صحت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گورنمنٹ مزنگ ہسپتال لاہور میں زیرعلاج میانوالی کے رہائشی چالیس سالہ اصغر اور نجی ہسپتال میں اعوان ٹاؤن لاہور کے رہائشی بتیس سالہ عامر میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔

محکمے کی جانب سے رواں برس آٹھ افراد میں مرض کی تصدیق کی گئی جبکہ گزشتہ ماہ انسٹیٹیوٹ فار پبلک ہیلتھ میں بیالیس خون کے نمونے بھیجے گئے جس میں 29مثبت ثابت ہوئے اور لاہور،راولپنڈی، فیصل آباد، میانوالی سمیت دیگراضلاع میں 1145مقامات سے لاروا برآمد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :