جنوبی کوریا میں میرس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 ہوگئی، 200 پرائمری سکول بند

بدھ 3 جون 2015 13:02

سیئول۔ 03 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) جنوبی کوریا میں میرس وائرس سے متاثرہ افراد کے مزید 5 کیس سامنے آنے کے بعد اس وباء سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے اس وباء پر قابو پانے کے اقدامات کے تحت 200 سے زیادہ پرائمری سکول بند کردیئے ہیں اور وزیراعظم ہارک گیون ہے کی زیر صدارت محکمہ صحت کے حکام کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں اس وباء پر قابو پانے کے اقدامات پر غور کیا گیا ہے جنوبی کوریا میں مڈل ایسٹ ریسپائیریٹری سنڈ روم ( میرس) سے متاثرہ افراد میں اب تک دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس مرض کو 2012ء میں دریافت کیا گیا ادارہ کے مطابق میرس وائرس سے متاثرہ افراد میں شرح اموات 38 فیصد ہے۔ جنوبی کوریا میں اس وباء پر قابو پانے کے اقدامات کے طور پر 1300 افراد کو قرنیطنہ میں رکھا گیا ہے میرس سے متاثرہ کئی افراد نے حال ہی میں مشرق وسطیٰ کے ممالک کا سفر کیا تھا۔