پشاور ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز فاٹاکی جانب سے آنکھوں کی بیماری کے حوالے سے آگاہی مہم کا اہتمام

بدھ 3 جون 2015 13:06

پشاور۔03 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) پشاور ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز فاٹا نے نیشنل پروگرام فارکنڑول آف بلائنڈ نس فاٹا کے زیر نگرانی چھ کمیونٹی آگاہی مہم سر انجام دی‘ یہ آگاہی مہم جلو زئی کیمپ ایف آر کوہاٹ ، ملورڈ خیبر ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی میں منعقد کی گئی ۔

(جاری ہے)

ان آگاہی مہمات کا مقصد لوگوں کو آنکھوں کی عام بیماریوں کے متعلق آگاہی ، تدارک اور دواؤں کے استعمال کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کرنا تھا‘ ڈاکٹروں نے لیکچر ز کے زریعے آنکھوں کی بیماریوں سے لوگوں کو آگاہ کیا ‘ ان آگاہی مہمات میں علاقے کے 430عمائدین ، بزرگ شخصیات ، پرائمری سکولوں کی استانیوں اور بچوں نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :