جنوبی کوریا میں میرس وائرس کے مزید 5 کیسز سامنے آگئے ،سینکڑوں اسکول بند کر دیے گئے

جمعرات 4 جون 2015 12:45

سیول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء )جنوبی کوریا میں مہلک میرس وائرس کے مزید 5 کیسز سامنے آگئے ،وائرس کے پھیلاوٴ کے خطرات کے سبب سینکڑوں اسکول بند کر دیے گئے ۔عالمی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں میرس وائرس کے پانچ مزید کیسز کی تصدیق کے بعد گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اس وائرس کے کیسس کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

وائرس کے پھیلاوٴ کے خطرات کے سبب سینکڑوں اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔

صدر پارک گوئن ہی نے کہا ہے کہ ’مڈل ایسٹرن ریسپیریٹری سنڈروم‘ میرس کی روک تھام کے لیے ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔ گزشتہ روز میرس وائرس جنوبی کوریا میں دو افراد کی جانیں لے چکا ہے۔ مشرقٰ وسطیٰ سے شروع ہونے والی یہ وبا جنوبی کوریا کے لیے غیر معمولی پریشانی کا سبب بن چْکی ہے جہاں مشرق وسطیٰ کے باہر سب سے زیادہ میرس کیسز رجسٹرڈہوئے ہیں۔