جیکب آباد، صحت کمیٹی کا ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں اجلاس سول ہسپتال میں مسجد کی تعمیر میں تاخیر پر بلڈنگ حکام پر اظہار برہمی

جمعرات 4 جون 2015 16:47

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) صحت کمیٹی کا ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں اجلاس سول ہسپتال میں مسجد کی تعمیر میں تاخیر پر بلڈنگ حکام پر اظہار برہمی ای این ٹی بلا ک میں طبی آلات کی چوری پر تشویش تفصیلات کے مطابق صحت کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ان کے دفتر میں ہوا جس میں پی پی شکایتی سیل کے انچارج میر فاروق خان جکھرانی ،جمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زبیر شیخ ،ڈی ایچ او ڈاکٹر ساون ،ایم ایس ڈاکٹر الطاف وگن ،ڈاکٹر ہاشم قریشی ،احمد بخش جکھرانی ،زکوات چیئر مین ارباب لاشاری ،لیاقت لاشاری ،علی نواز پہنور ،محکمہ بلڈنگ کے ہدایت اللہ برڑو ،رفیق سومرو،عبدالکریم جویو،ریا ض ابڑو،صحافی عبدالرحمن آفریدی ،نظام بیگ ڈہر ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں سول ہسپتال میں کوارٹر ز کی زبوں حالی ،ای این ٹی ،گائنی انڈور سمیت مسجد کی تعمیر میں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا اور بلڈنگ حکام سے سختی سے بازپرس کی ڈی سی شاہ زمان کھوڑونے کہاکہ محکمہ بلڈنگ کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں وقت پر پیرا میڈیکل اسکول، نرسنگ ہاسٹل،گڑھی خیرو ،ٹھل ہسپتال کی تعمیر کے منصوبے مکمل نہ ہوئے تو ایس ڈی او کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کرایا جائے گا ڈی سی نے رمضان سے قبل سول ہسپتال کی تعمیر مکمل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے امراض چشم کے شعبے سے طبی آلات کی چوری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے بازپرس کی انہوں نے کہاکہ کمشنر لاڑکانہ نے بھی ہسپتال اور محکمہ بلڈنگ کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اس لیے کارکردگی کو بہتر بنایا جائے بصورت دیگر کاروائی ہوگی اس موقع پر جمس کے ڈائریکٹر زبیر شیخ نے بتایا کہ جمس کی آغاز میں دشواری کا سامنا ہے گیس کی سہولت ابھی تک نہیں ملی حکام ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ جمس کے آغاز کے بعد سول ہسپتال کو فئملی ہسپتال بنایا جائے گا کوشش ہے کہ جیکب آباد اور گرد نواح کی عوام کو صحت کی بہتر اورمعیار ی سہولیات فراہم کریں میر فاروق خان جکھرانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم این اے میر اعجاز حسین جکھرانی کی ہدایات ہیں کہ ضلع کی عوام کو مفت علاج کی سہولت فراہم ہو اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی پی پی کی حکومت عوامی ہے اورہم عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔