عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے 15جون کو انٹرنیشنل ڈینگی ڈے پنجاب میں بھی منایا جائیگا‘ بابر حیات تارڑ

جمعہ 5 جون 2015 14:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) صوبائی سیکرٹری کوآپریٹو بابر حیات تارڑ نے کہا ہے کہ ڈینگی کے بارے زیادہ سے زیادہ عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے 15جون کو انٹرنیشنل ڈینگی ڈے پنجاب میں بھی منایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات انسدادڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ درجہ حرارت میں اضافہ سے ڈینگی کی افزائش میں بہت حد تک کمی واقع ہوگئی ہے اور لاہور اور گردونواح سے ڈینگی لاروا بہت کم مقدار میں رپورٹ ہو رہا ہے۔

لاہور میں ڈینگی ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر سینکڑوں افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں جبکہ متعددافراد کو گرفتار بھی کیاگیا اور ڈینگی لاروا تلف کرنے کیلئے کیمیکل اور بائیولوجیکل دونوں طریقے بروئے کار لائے جا رہے ہیں جبکہ محکمہ ماہی پروری نے 273پانی کے تالابوں میں لاروا کھانے والی مچھلیاں سٹاک کی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ڈینگی ایکسپرٹ ایڈائزری گروپ نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹرزاور نرسزکو بھی کلینیکل مینجمنٹ کی تربیت فراہم کررہاہے اورجون کے پہلے ہفتہ سے ہر ضلع کے 5ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ٹاؤن بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران تعلیمی اداروں کے سربراہان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ہفتہ میں ایک مرتبہ ضرور اپنے سکول، کالج کا وزٹ کرکے ڈینگی سرویلنس کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کا ادارہ چھٹیوں کے دوران ڈینگی کی افزائش کی آماجگاہ نہ بن جائے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری محکموں کی مربوط کوششوں اور دن رات کی محنت سے ڈینگی مکمل طور پر کنٹرول میں ہے تاہم آنے والے موسم میں ڈینگی کو پھیلنے سے روکنے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنے اقدامات جاری رکھنا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :