تین سال میں پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا،وفاقی سیکرٹری صحت

منگل 18 ستمبر 2007 17:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2007ء) وفاقی سیکرٹری صحت خوشنود اختر لاشاری نے کہا ہے کہ آئندہ تین سال میں پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اسلام آباد میں وزارت صحت کے زیر اہتمام تین روزہ اجلاس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری خوشنود اختر نے کہا کہ اب تک ملک کے 80 فیصد اضلاع کو پولیو فری قراردیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :