لبنان جنگ میں نفسیاتی مریض بننے والے اسرائیلی فوجیوں کا ہالینڈ میں علاج

بدھ 19 ستمبر 2007 13:03

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2007ء) گزشتہ برس کی اسرائیل لبنان جنگ میں اسرائیلی فوج کی شکست کے بعد فوج کی ایک بڑی تعداد نفسیاتی امراض کا شکار ہوگئی ہے جن کا نفسیاتی علاج ہالینڈ میں کرایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق لبنان جنگ میں ذہنی اور نفسیاتی امراض کا شکار ہونے والے فوجیوں کا ہالینڈ میں علاج کیا جا رہا ہے- رپورٹ کے مطابق ہالینڈ بھیجے گئے نفسیاتی امراض میں مبتلا فوجیوں کی تعداد تیس ہے، جبکہ مزید فوجیوں کے بھیجے جانے کے بھی امکانات ہیں- رپورٹ میں اسرائیلی محکمہ صحت کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں شدید نفسیاتی تناوٴ کا شکار شہریوں کے علاج معالجے کے لیے مناسب ادویات موجود نہیں یہی وجہ ہے کہ اسرائیل نفسیاتی امراض کے علاج کے لیے امریکہ اور یورپ سے مدد لے رہا ہے- رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ لبنان جنگ میں شکست کے بعد فوج میں کسی دوسرے معرکے اور میدان جنگ میں اترنے کے حوالے سے بد دلی پائی جا رہی ہے-حزب اللہ سے شکست کے بعد فوج کی سوچ میں بھی تبدیلی آ رہی ہے-

متعلقہ عنوان :