تربوز بہت سی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے انتہائی مفید ہے،طبی ماہرین

اتوار 7 جون 2015 14:22

تربوز بہت سی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے انتہائی مفید ہے،طبی ماہرین

اسلام آباد ۔07جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جون۔2015ء)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ تربوز ایک پھل ہی نہیں بلکہ یہ بہت سی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے بھی انتہائی مفید ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تربوز میں موجود وٹامن اے ، بی اور سی کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں فائیبر اور پوٹاشیم بھی پایا جاتا ہے ۔ اس میں موجود وٹامنز جگر کیلئے انتہائی فائدہ مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربوز نہ صرف جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے بلکہ دل اور دماغ کو بھی تقویت دیتا ہے اور یہ پھل انتہائی مفید ہے ۔