پالک کا جوس پینے سے وزن کم کرنے میں بڑی مدد حاصل ہوتی ہے،تحقیق

اتوار 7 جون 2015 14:24

اسلام آباد ۔07جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جون۔2015ء) سویڈن میں کی گئی حالیہ تحقیق کے مطابق پالک کا جوس پینے سے وزن کم کرنے میں بڑی مدد حاصل ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

سویڈن کے سائنسدانوں نے تحقیق کے نتائج سے اخذ کیا ہے کہ اگر پالک کا جوس روزانہ صبح نہار منہ ایک خاص مقدار میں پیا جائے تو اس سے بھوک کی انتہا کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ جس سے انسان کی خوراک کو کنٹرول کر کے وزن کم کرنے میں نمایاں مدد حاصل کی جاسکتی ہے ۔