آزاد کشمیر عوام کو صحت وصفائی حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ وزیر اعظم عتیق

جمعرات 20 ستمبر 2007 13:13

مظفرآباد (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20ستمبر2007 ) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سر دار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے بچے بچے کو گھر کی دہلیز پر صحت اور تعلیم کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔دور دراز علاقوں میں ناخواندہ ، کم پڑھی لکھی عورتوں اور بچوں کوان کی مقامی زبانوں میں پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ الیکٹرانکس میڈیا کے ذریعے صحت و صفائی کی تعلیم و تربیت دی جائے تو اس سے دیا جانے والا پیغام بہتر طور پر لوگوں تک پہنچ پائیگا۔

ان خیالا ت کا اظہار وزیر اعظم نے گذشتی روز یہاں ایک مقامی ہوٹل میں محکمہ صحت آزاد کشمیر ، یونیسیف عالمی ادارہ صحت اور چند دیگر تنظیموں کے تعاون سے ایم این سی ایچ خود آگاہی پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس تقریب سے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی،خاندانی منصوبہ بندی پروگرام کے انچارج مسٹر جارج کوک ،سیکرٹری صحت میجر جنرل جہانگیر ،ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ ڈاکٹر بشیرالرحمان کنٹھ اور ڈاکٹر بشرٰی شمس نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے آزاد کشمیر میں صحت متعلق موجود سہولتوں کے بارے میں آگاہی دی اور آئندہ کے بڑے بڑے منصوبوں کے آغاز کا عندیہ بھی دیا ۔وزیر صھت ڈاکٹر نجیب بقی نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں 24گھنٹے زچہ و بچہ سروس شروع کی جارہی ہے۔ضلعی ہیڈ کوارٹر ز پر سنٹروں کے قیام کافیصلہ کیاگیا۔ جبکہ صحت کی ترقی جدید سہولتوں کی فراہمی کیلئے 34کروڑ روپے رواں مالی سال میں خرچ کیے جائیں گے ۔

سیکرٹری صحت عامہ میجر جنرل جہانگیر نے بتایا کہ عباس انسٹیٹیوٹ ہسپتال کو توسیع دینے کے غرض سے 200کنال مزید اراضٰ خریدی جارہی ہے ۔سرکاری ہسپتالوں میں دی جانے والی ادویات کانظام کمپیوٹر ائزڈ کردیا گیا ہے ۔ڈاکٹر بشیر الرحمن کنٹھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادکشمیر میں وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمدخان کے ویژن سے مطابق صحت عامہ کو سب سے زیادہ ترجیح دی جارہی ہے ۔گاؤں گاؤن لوگوں کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔تربیت کے مواقع بڑھائے جارہے ہیں ۔ہسپتال ڈسپنسریان ،بنیادی طبی یونٹ کی تعداد بھی خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :