معالجات میں وظائف الاعضاء کی اولین ،مزاجات کی ثانوی حیثیت ہے‘ حکیم سید ادریس گیلانی

پیر 8 جون 2015 13:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جون۔2015ء)معالجات میں وظائف الاعضاء کی اولین جبکہ مزاجات کی ثانوی حیثیت ہے۔ اِن خیالات کا اظہار گیلانی تجدید طب فاؤنڈیشن کے بانی حکیم سید ادریس گیلانی نے اپنی تحقیقی طبی تصنیف و تحقیقات طب مفرد اعضاء کی تقریب رونمائی کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں حکیم محمد افضل میو، حکیم محمد اقبال رحمانی، حکیم حافظ سید عبدالروف گیلانی اور اطباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اُنھوں نے علاج بالغذاء کو معالجات کی جان قرار دیا اور روح اور جسم کے باہمی افعال پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔آپکی تحقیقات کو حاضرین نے بے حد سراہتے ہوئے اہم طبی پیش رفت قرار دیا۔ آپ نے بتایا کہ طب مفرد اعضاء فطری قوانین پر مشتمل اور پیچیدہ و خطرناک امراض کے شافی علاج کی حامل ہے۔