جنوبی کوریا میں میرس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی

منگل 9 جون 2015 15:53

سیئول۔ 09 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) جنوبی کوریا میں میرس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 7 ہوگئی جبکہ ہانگ کانگ نے جنوبی کوریا میں میرس کی وباء پھوٹنے کے باعث سفر کرنے پر ایڈ الرٹ جاری کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی کوریا کے وزارت صحت نے کہا ہے کہ مرس وائرس کا ساتواں شکار بننے والی 68 سالہ خاتون تھی۔

(جاری ہے)

جو کہ سیئول کے ایک ہسپتال میں میرس کے مریض سے 27 اور 28 مئی کو ملی تھی جس کے بعد وہ بھی مرس میں مبتلا ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ ہے کہ منگل کو میرس وائرس کے 8 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جبکہ پیر کو 23 کیس سامنے آئے تھے واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں میرس وائرس کا پہلا کیس 20 مئی کو سامنے آیا تھا جس کے بعد یہ وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے جس پر عوام میں تشویش کی لہر دوڑگئی ہے دوسری جانب ہانگ کانگ نے جنوبی کوریا میں غیر ضروری سفر کرنے پر ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔